مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مکرر شرارت اور شیطنت کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیاائےگا۔
عراق کے علاقہ اربیل میں اسرائيل کی خفیہ ایجسی موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے بعد ایران کی سپاہ نے ایک بیان میں اسرائيل کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ مکرر شرارت اور شیطنت کرنے سے باز رہے ورنہ اسے منہ توڑ اور سخت جواب دیا جا ئےگا۔
ایرانی سپاہ نے شام میں 2 ایرانی فوجی مشیروں کی اسرائل کے ہاتھوں شہادت کا انتقام لیتے ہوئے اربیل میں اسرائيل کی خفیہ ایجسی موساد کے ٹھکانوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے تھے۔ ایرانی سپاہ نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل کی کسی بھی شرارت کا منہ سخت جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی سپاہ کے حملے میں ایک درجن کے قریب اسرائیلی جاسوس ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ